کویت سٹی،28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کویت کی وزارت اطلاعات نے العبدلی دہشت گرد سیل سے تعلق کے الزام میں ایک ٹی وی چینل کا نشریات کے لیے جاری کردہ لائسنس منسوخ کردیا ہے۔ ایک سیٹلائیٹ ٹی وی چینل کے مالکان میں شامل شخص پر العبدلی نامی دہشت گرد سیل سے تعلق کا الزام عاید کیا گیا ہے۔کویت وزارت خارجہ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خالد الرشیدی نے بتایا کہ ٹی وی چینل کے لائسنس کی منسوخی کا فیصلہ آڈیو، ویڈٰیو سے متعلق قانون پر عمل داری کا حصہ ہے۔
وزارت اطلاعات کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کویت کی فوج داری عدالت نے اپیل کیس نمبر 901 کے تحت العبدلی سیل سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے العبدلی سیل سے وابستہ 16 مفرورملزمان کے خلاف کویتی وزارت خارجہ نے موثر اقدامات کییتھے۔ اس سیل سے وابستگی کے الزام میں کویت نے اپنے ہاں ایرانی سفارتی عملے کی تعداد میں کمی کردی تھی جس کے بعد کویت اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات عارضی طورپر متاثر ہوگئیتھے۔